کراچی :ایم کیو ایم میں اختلافات کے بعد معاملات حل کروانے کیلئے فاروق ستار کی والدہ کی انٹری ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ فاروق ستار اور عامر خان نے پارٹی کے مزید 2 دھڑے بنا لیے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں اب معاملات حل کروانے کیلئے فاروق ستار کی والدہ کی انٹری ہوئی ہے۔ فاروق ستار کی والدہ عامر خان سے ملاقات کرکے ان کے فاروق ستار سے اختلافات ختم کروانے کی کوشش کریں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فاروق ستار کی والدہ ایم کیو ایم میں اختلافات پیدا ہونے کے بعد معاملات حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں