گوجرہ :گوجرہ میں کمسن گونگے بہرے بچے کو جنسی زیادتی کا نشان بنا دیا گیا ، ملزم فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجرہ میں پیش آیا جہاں کمسن معذور بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم بچہ سکو ل سے گھر جا ریا تھا کہ ملزم بہلا پھسلا کر معذور بچے کو ویران جگہ پر لے گیااور وہاں لے جا کر بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ملزم اپنی ہوس پوری کرنے کے بعد فرار ہو گیا جبکہ متاثرہ بچے کے والدین کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے بھر پور کوششیں کی جا ری ہیں ،امید ہے جلد کامیابی ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں