لاہور :بھارت نے سی پیک پر حملہ کرنے کے لئے 400نوجوانوں کا سکواڈ تیار کر لیا ہے۔نوجوانوں کو حملہ کرنے کی تربیت افغانستان میں دی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاک چین دوستی ہضم نہیں ہو رہی۔اور مودی سرکار کے لئے سی پیک ایک ڈرانا خواب بن گیا۔بھارت نے سی پیک پر حملہ کروانے کے لئے 400نوجوانوں کا سکواڈ تیار کر لیا ہے۔
پاکستان کے محافظوں نے بھارت کے گھناؤنے منصوبوں کا پتہ چلا لیا ہے۔خفیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 400نوجوانوں کو دہشت گریدی کی تربیت دی جائے گی۔وزارت داخلہ نے مراسلہ جار ی کیا ہے جس کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے قراقرم ہائی وے ،اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔جب کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔گلگت بلتستان حکومت کے لئے وزارت داخلہ نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ بھارتی اور افغانستان خفیہ ایجنسیاں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر چکی ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کریں:

اپنا تبصرہ بھیجیں