کراچی: پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے بعض اہم امورمیں نظراندازکیے جانے پر بلوچ رہنما سردار نبیل گبول کی پیپلزپارٹی چھوڑکردوبارہ پی ٹی آئی میں جانے کی خبریں عام ہورہی ہیں تاہم نبیل گبول نے ایسی خبروں کی تردید کردی ہے اورکہاہے کہ میری پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
نبیل گبول کا کہنا ہے کہ میری جماعت پیپلزپارٹی ہے اور میں اس میں خوش ہوں پیپلزپارٹی عوامی جماعت اور وفاق کی علامت ہے میں پیپلزپارٹی میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کروں گا۔انہوں نے کہاکہ بعض حلقے میری تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں پھیلارہے ہیں جس میں میرے سیاسی مخالفین بھی پیش پیش ہیں پی پی چھوڑکرکسی اورجماعت میں جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں