قصور :زینب کی باڈی سے دو لوگوں کے ڈی این اے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔زینب کے والد کا کہنا تھا کہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے تو معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا دوسرا ملزم کہاں ہے۔تفصیلات کے مطابق زینب کے والد کا کہنا تھا کہ میں تو زیادہ پڑھا لکھا نہیں مگر جو میڈیکل رپورٹ منظر عام پر لائی گئی ہے اس کے مطابق زینب کے ساتھ دو لوگوں نے زیادتی کی ہے۔ہمارا سوال یہ ہے کہ اگر زینب کے ساتھ دو لوگوں نے زیادتی کی ہے تو ایک ملزم کو تو ہم نے خود پکڑوایا ہے لیکن دوسرا شخص کہا ہے۔انکا کہنا تھا میں یہ سوال اٹھانا چاہتا تھا مگر مجھے کسی نے بولنے کی اجازت نہیں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں