لاہور: ملک بھر میں پولیس مقابلے روکنے کی قانون سازی کرنے کی درخواست صدر مملکت کوبھجوا دی گئی۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے گزشتہ دس سالوں کے دوران پولیس مقابلوں کی جوڈیشل انکوائریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں ۔خط کی کاپی وزیر اعظم، سپیکر قومی وصوبائی اسمبلیوں، وزرا ئے اعلی، چاروں صوبوں کے گورنرز کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔
خط میں جوڈیشل انکوائریوںمیں جعلی ثابت ہونے والے پولیس مقابلوں کی تفصیلات اورجوڈیشل انکوائری میں مقابلے جعلی ثابت ہونے کے بعد کارروائیوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔پولیس مقابلوںکی تمام تفصیلات آئین کے آرٹیکل 19اے کے تحت مانگی گئی ہیںمزید کہا گیا ہے کہ اگر مطلوبہ معلومات فراہم نہ کی گئیں تو ملک کی اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں