ریاض ۔ سعودی اسپورٹس اتھارٹی کی سیکریٹری شہزادی ریمابنت بندر نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں اصلاحات کا مقصد بیرونی دنیا کو نہیں بلکہ عوام کو خوش کرنا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں نئی اصلاحات کے بعد سعودی خواتین ہر جگہ نظر آئیں گی۔
آئندہ مرحلے میں یہ سوال نہیں اٹھے گا کہ سعودی خواتین کہاں ہیں وہ ہر جگہ ہوںگی اور ان کا وجود فطری ہوگا۔ شہزادی ریما بنت بندر نے کہا کہ عالمی برادری ہمیں دیکھنے لگی ہے، ہم پہلے سے ہیں، ہماری آواز نہیں تھی اور شاید ہم نظر نہیں آرہے تھے۔ سعودی اسپورٹس اتھارٹی کی سیکریٹری نے کہا کہ یہ الگ بات ہے ہم پس دیوار ہر جگہ اور ہر شعبے میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں