لاہور : پی ٹی وی کے پروڈیوسر مطلوب بلو چ اور آغا قیصر نے ’’بزم طارق عزیز شو ‘‘میں عوامی دلچسپی کو بڑھانے کیلئے مختلف تبدیلوں پر غور شروع کردیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی وی کا مقبول ترین کوئز شو ’’بزم طارق عزیز ‘‘کے پروڈیوسر مطلوب بلوچ اور آغا قیصر نے شو میں مزید دلکشی پیدا کرنے کیلئے مختلف گیمز شو میں اضافے کے ساتھ دیگر آئیڈیاز پر غور شروع کردیا ہے تاکہ اس شو کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جاسکے ۔بزم طارق عزیز شو پی ٹی وی کی تاریخ میں 38سال سے چلنے والا واحد کوئز شو ہے جو کہ پی ٹی وی کی تاریخ کا ریکارڈ ہے جو کو مستقبل میں توڑنا نا ممکن ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں