ریحام خان نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی اب تک کی من گھٹرت خبروں پر مبنی ویڈیو ٹویٹ کر دی۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی مختلف من گھٹر ت خبریں ہیں۔اس ویڈیو میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی ماضی میں اپنے پروگرام میں بتائی گئی وہ خبریں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں شامل ہیں۔جس میں زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران سے متعلق جھوٹے دعوے،بلاول ہاؤس پر ریڈ کی غلط خبر اور بھارتی اداکارہ کی پاکستان آمد سمیت کئی جھوٹی خبریں شامل ہیں۔ریحام خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپ تو ہے اور یہ ضرور دیکھیئے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کے جھوٹوں پر مبنی ویڈٰیو آپ بھی ملاحظہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں