لاہور: شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نا اہلی کیس سے متعلق کل لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اور آج شیخ رشید نا اہلی کیس کا محفوط فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ درخواست میں شیخ رشید کے اعلان کے با وجود استعفی نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا کہ شیخ رشید نے مال روڈ پر استعفی دینے کا اعلا ن کیا تھا لیکن لیکن اب استعفی دینے سے انکار کر دیا۔درخواست گوار کے مطابق غلط بیانی پر شیخ رشید آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پوارا نہیں اترتے لہذا انھیں نا اہل قرار دیا جائے تا ہم آج عدالت سے اس کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں