نواز شریف کی ایک بار پھر آصف علی زرداری سے رابطے کی کوششیں،،پیپلز پارٹی قیادت کی معذرت۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر واعظم نواز شریف نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے چئیرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوشش کی ہے۔لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت نے ابتدائی طور پر نواز شریف سے ملنے سے معذرت کر لی ہے۔ زرائع کے مطابق نواز شریف سینٹ اور عام انتخابات سے متعلق آصف علی زرداری سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ قریبی ساتھیوں نے نواز شریف کا پیغام آصف علی زرداری تک پہنچایا۔تا ہم پیپلز پارٹی کی ابتادئی قیادت نے نوازشریف سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں