میرے خلاف ڈھائی کروڑ روپے کی مہم شروع کی گئی ہے،ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعوی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرشاہد مسعود نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی کروڑ روپے کی مہم میرے خلاف شروع کی گئی ہیں۔لوگوں کو ایک ایک کروڑ جب کہ کسی کو 80،80لاکھ روپے دئیے گئے ہیں ۔لیکن میں اس بد معاشیہ کو چھوڑنے والا نہیں ہوں جس پر اینکر نے سوال کیا کہ کیا آپ سیاست دانوں کی بات ر رہے ہیں تو ڈاکٹر شاہد مسعود نے جواب دیا کہ اس میں میڈیا کے لوگ بھی شامل ہیں۔
ایسے ہی تو نہیں مجھے ہیڈ لائن بنایا گیا اس ساری مہم کے پیچھے ایک بد معاشیہ ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں زینب قتل کیس سے متعلق دعوی کیا تھا کہ اس کے ملزم کے 37بینک اکائونٹس ہیں جو دعوی غلط ثابت ہوا اور میڈیا پر بھی تمام صحافی اس پر سراپا احتجاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں