ڈاکٹر شاہد مسعود کو زینب قتل کیس سے متعلق جھوٹے دعووُں پر تنقید کو سامنا کرنا پڑ گیا ۔ نجی ٹی وی چینل” نیو ٹی وی” کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار پی جے میر کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود کو میڈیا میں وہ لے کر آئے اور انکی وجہ سے انکوبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ پی جے میرنے پروگرام میں عاصمہ شیرازی کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ آپ عاصمہ شیرازی سے پوچھیے جب یہ میریٹ ہوٹل میں اپنے شوہر کے ساتھ گئیں تھیں تو اس وقت بھی شاہد مسعود کے جھوٹے دعووں کی وجہ سے انھیں کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے عاصمہ شیرازی اور ان کے شوہر سے متعلق بھی من گھڑت خبریں بنائیں۔ پی جے میر کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو نیچہ نہیں دکھانا چاہیے ، ایک ہی پروفیشن میں کام کرتے ہوئےہم ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔ جبکہ نصراللہ ملک نے بتایا کہ شاہد مسعود نے فاطمہ بھٹو اور بلاول بھٹو سے متعلق بھی غلط خبریں پھیلائیں تھیں ۔جس پر پی جے میر کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود نے ہر طرح کی خبریں چلائیں ہیں اور حتی کہ وہ خود شاہد مسعودی کی وجہ سے مصیبت میں آ گئے تھے ۔ ویڈیو ملاحظہ کریں:

اپنا تبصرہ بھیجیں