لاہور: سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود خبرغلط ثابت ہونے کے باوجوداپنے اپنی خبرپرقائم ہیں۔ ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ میں ان کی چیخیں سن کرانجوائے کررہاہوں،میرے پاس اتنا مواد ہے کہ بتاؤں توتہلکہ مچ جائے۔ میڈیا رپورٹس انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں بتایاکہ اس وقت میرے پاس کوئی اکاؤنٹ نمبرنہیں ہے۔
اگرمیرے پاس ہوتابھی تونہ دیتا۔سپریم کورٹ اکاؤنٹ نمبرطلب کرے گی تووہاں ضرور دوں گا۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ میں ان کی چیخیں سن کرانجوائے کررہاہوں،میرے پاس اتنا مواد ہے کہ بتاؤں توتہلکہ مچ جائے۔واضح رہے سینئراینکرپرسن ڈاکٹرشاہد مسعود اپنے ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیاتھا کہ زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے 37بینک اکاؤنٹس ہیں،پھر کہاکہ نہیں 162بینک اکاؤنٹس ہیں ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے مزید کہاکہ ملزم انٹرنیشنل پورنوویڈیوزگروہ اورایک مافیا کاحصہ بھی ہے۔ملزم عمران کی ایک وفاقی وزیرپشت پناہی بھی کررہاہے۔جبکہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ،جس پراسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ ملزم عمران کاکسی بھی کمرشل بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں