لاہور:وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مزار قائد پر حاضری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راؤ انوار اگر بلوچستان کی طرف جائیں گے تو پکڑے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے بارڈر پر سکیورٹی بہت سخت ہے ،فراریوں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے 200فراریوں نے کل سرنڈر کیا ہے اور عنقریب مزید افراد بھی سرنڈر کریں گے ۔
عبدالقدوس بزنجو حال ہی میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں .وزیراعلیٰ کے چناؤ کیلئے بلوچستان اسمبلی میں 54 ووٹ پڑے جس میں سے 41 ووٹ عبدالقدوس بزنجو نے حاصل کیےاور بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ۔عبدالقدوس بزنجو کا تعلق بلو چستان کے پسماندہ ترین ضلع آواران سے ہے۔وہ اسی ضلع کی تحصیل جھاؤ میں 1974 میں پیدا ہو ئے۔پہلی مرتبہ وہ سنہ 2002 میں ضلع آواران پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 41 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ دو ہزار دو سے2007 تک وزیر لائیوسٹاک رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں