کوئنز ٹاﺅن: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 131 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اب اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگاجو پہلے ہی سیمی فائنلز میں جگہ بنا چکا ہے۔
ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 جنوری کو افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگاجبکہ 30 جنوری کو دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے۔

دونوں سیمی فائنلز پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔ہر 2سال بعد منعقد ہونےوالے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز 13جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوا ہے،16 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 3 فروری تک جاری رہے گا جس میں شریک ٹیموں کو چار چار کے گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں