اسلام آباد : شریف خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے لندن جانے والی نیب کی ٹیم کو اہم کامیابی حاصل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم نے لندن کا دورہ کیا اور وہاں موجود شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق چھان بین کی۔ نیب ذرائع کے مطابق مے فئیر فلیٹس کے علاوہ بھی جائیدادیں شریف خاندان کے نام ہیں۔
برطانوی حکام نے شریف خاندان کی دس سے زائد آف شو کمپنیوں کی تصدیق کی۔ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے دو افسران تاحال لندن میں موجود ہیں جبکہ ٹیم کے سربراہ لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے لندن میں برطانوی نیشنل کرائمز ایجنسی کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں ابھی مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم شریف خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے لندن روانہ ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں