لاہور:سینئر تجزیہ کارچوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے مسلم لیگ(ن) کے 100ممبران اسمبلی پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے کو تیار ہیں ،اس کے علاوہ حکومت نے تمام ادویات کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیگی قومی و صوبائی ممبران اسمبلی نے تحریک انصاف قائدین سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیدیا۔ حکومت نے غریبوں پر ایک اور بم گرانے کی تیاری کر لی اور ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کی منظوری دیدی ہے۔ حکومت وجود میں آنے سے اب تک ادویات کی قیمتوں میں 250 فیصد تک اضافہ کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں