لاہور: زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کے اعترافی بیان کی ویڈیو لیک ہونے پر دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گرفتاری کے بعد ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو لیک ہوئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس اہلکاروںاکرم اور شفیق کے خلاف درج کیا گیا ۔پولیس ملزم کو تفتیش کے لیے سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن لائی تھی جہاں سے اہلکاروں نے اس کے اعترافی بیان کی ویڈیو بنا کر لیک کر دی۔ دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ سی آئی اے کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں