اسلام آباد: ڈان لیکس کیس کی رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق درخواست سابق پی آئی او راؤ تحسین کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ آج جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے محفو ظ فیصلہ سنا دیا ۔جس کے مطابق ڈان لیکس کیس کی رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کے بعد رائو تحسین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں