لاہور:کراچی کے علاقے اسکول وین کے ڈرائیور نے نا اہلی کے باعث ننھی سی طالبہ کی زندگی داؤ پر لگا دی لیکن ننھی طالبہ بری طرح گاڑ ی کے نیچے آنے کے باوجود بھی معجز اتی طور پر بچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اختر کالونی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ننھی سی گڑیا اپنے اسکول کے لئے جا رہی تھی لیکن ڈرائیور کی غفلت نے بچی کو بری طرح سے کچل ڈالا ،گاڑی کے دونوں ٹائر بچی کے اوپر چڑ ھانے کے بعدڈرائیور نے اپنی گاڑی کو روکا لیکن بچی معجزاتی طور پر بچ گئی اور اسے معمولی چوٹیں آئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں