لاہور:سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے عدالت کو جو دستاویزات فراہم کیں میں ان سے مطمئن ہوں ۔چیف جسٹس کے کہنے پر میں نے وفاقی وزیر کا نام پرچی پر لکھ کر دیا انہوں نے وہ پرچی دو ججز کو دکھانے کے بعد اپنی جیب میں رکھ لی اور با اثر شخصیات کی جانب سے مجرم عمران علی کو بچانے کے لئے کوشش شروع کر دی گئی ہے ۔
عدالت میں جو کاغذات میں نے جمع کروائے وہ کوئی اور ہیں اور جو سوشل میڈیا پر دکھائے جا رہے وہ کوئی اور ہیں کیونکہ اس گھناؤنے دھندھے پردہ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی ۔ملزم عمران کو جلد ایسے ملزم کی طرح مار دیا جائے گا جیسے 100بچوں کے قاتل جاوید اقبال کو پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا ۔انٹرنیٹ پر گھناؤنا دھندھا چلتا ہے جو صرف بڑے منشیات کارٹل استعمال کرتے ہیں اس سائٹس پر بچوں کی ننگی فلموں کی خریدو فروخت کرتا ہے ۔
اب ملک میں منی لانڈرنگ بھی اس سائٹس کے ذریعے ہورہی ہے جس کے کرپٹو کرنسی استعمال کی جاتی ہے ملکی ادارے اس بات کو سنجیدہ لیں ورنہ ملکی سرمایہ ختم ہو جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کی تحقیقات بڑے اسکون اور سنجیدگی کے ساتھ کرنا ہونگی ۔با اثر شخصیات متحرک ہو گئیں ہیں ۔ملزم کو ختم کر کے معاملے کو یہیں لپیٹ دیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں