قصور: قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کے والد نے ملزم عمران کو پولیس مقابلے میں مارے جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ ان کو ڈر ہے کہ ملزم عمران پولیس مقابلے میں مارا نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جانے میں رکاوٹیں حائل کی جا رہی ہیں ۔
میں چیف آف آرمی اسٹاف سے ایک مرتبہ پھر سے معاونت کی اپیل کرتا ہوں۔ امین انصاری کا کہناتھا کہ اس سے پہلے بھی قصور پولیس ایسے کرم کرتی رہی ہے اور لاہور پولیس بھی ایسے کاموں میں کسی سے کم نہیں ہے۔ ملزم عمران اکیلا یہ کام نہیں کیا، اس میں ضرور انٹرنیشنل اور لوکل عناصر شامل ہیں ۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اپنا تبصرہ بھیجیں