لاہور:پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا ہے کہ زینب کے والدین نے 9مطالبات کاغذ پر لکھ کر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو دیئے ہیں ۔قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے حاجی محمد امین کو پریس کانفرنس کے دوران بریفنگ میں ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے کو کہا تھا ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں مائیک حاجی محمد امین کے سامنے پڑے تھے جبکہ شہباز شریف سے بار بار سوالات کئے جا رہے تھے جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ میں بات ختم کر لوں پھر جواب دوں گا ۔جبکہ ایمان فاطمہ قتل کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایمان فاطمہ قتل کیس میں مدثر کو پکڑا ،پولیس کا موقف تھا کہ مدثر زیادتی کے کیس میں ملوث ہے اگر پولیس مقابلہ جعلی ثابت ہوا تو کارروائی کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں