اسلام آباد :نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پرویز رشید اور چودھری نثار کے مابین جو محاذ آرائی چل رہی تھی ، اس کے بعد شہباز شریف نے نواز شریف سے درخواست کی تھی کہ ان کی صلح کروا دو۔ مسلم لیگ ن کے 15،20 ایم این ایز قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرداخلہ کے ارد گرد جمع ہوگئے اور ان سے کہا کہ آپ صُلح کر لیں ، اور پرویز رشید کے خلاف بیان بازی نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ان چیزوں کا جواب دیں کہ پرویز رشید نے جو بھی بیانات دئے ہیں وہ نواز شریف یا مریم نواز کے کہنے پر دئے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر کس کے کہنے پر دئے ہیں؟ اگر یہ جواب آپ نہیں لے کر آسکتے تو میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ پرویز رشید سمیت ڈان لیکس میں کس کس کا کیا کردار ہے ؟ چودھری نثار علی خان نے دھمکی دے دی ہے۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں