قصور : زینب کے قاتل عمران کی نشان دہی پر قصور سے ایک اور جنسی درندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب اور دیگر معصوم بچیوں کے قاتل عمران کو بالآخر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عمران کو پولیس کی اسپیشل برانچ کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی بچیوں کے ڈی این اے نمونوں سے میچ کر گیا ہے۔ جبکہ اب پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم عمران کی نشاندہی پر قصور سے ایک اور جنسی درندے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قصور سے گرفتار کیا گیا شخص بھی بچیوں سے زیادتی اور انہیں قتل کرنے کے گھناونے جرم میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار کیے گئے شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں