لاہور:بھارت میں نئی ذہلی پولیس نے 2008میں بم دھماکوں میں ملوث ’اسامہ بن لادن ‘ کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عبدالسبحان قریشی کو بھارت میں اسامہ بن لادن بھی کہا جاتا رہا ہے جو بھارتی مجاہدین نامی تنظیم کو مرکزی بم ساز بھی رہ چکا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق قریشی سکول کے زمانہ میں ایک خاموش طبیعت اور ذہین طالب علم تھا جس کے انتہاپسند بننے کا سفر 2001 ءمیں شروع ہوا تھا۔ مجاہدین گروپ نے 2007ءاور 2008ءمیں جے پور ، احمد آباد ، دہلی اور شمالی ریاست اتر پردیش میں برقی میلوں کے ذریعے بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کی تھی اور بھارتی حکومت نے قریشی کا نام مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں