قصور: زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر زینب کے والد محمد امین کا کہنا تھا کہ پولیس نے تاحال ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر کے پاس ایک عمران نامی شخص رہتا ہے ۔ ملزم کو دیکھا ہوا ہے۔عمران نامی شخص چونکہ محلے دار ہے لہٰذا وہ ہمارے خاندان کے تمام افراد کو جانتا ہو گا۔
ہمارے خاندان کا ملزم کے اہل خانہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حاجی امین نے کہا کہ ملزم نے جب حُلیہ تبدیل کیا زینب کے ماموں کو تب ہی شک ہو گیا تھا۔ دوسری جانب اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ عمران زینب کا محلے دار ہے۔ عمران نامی شخص کو آج صبح ہی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ یاد رہے کہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں