اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عامر متین نے کہا کہ نیب میں جو ٹرسٹ ڈیڈ دکھائی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ حسین نواز نے مریم نواز کو ایسے ہی ٹرسٹی رکھا ہوا ہے، نیب کا کہنا ہے کہ وہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ہے۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عدالت میں جو مریم نواز اور حسین نواز کے مابین ہوئی جو ٹرسٹ ڈیڈ پیش کی گئی تھی وہ جعلی تھی اور فراڈ پر مبنی تھی۔
مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف نیب کی جانب سے یہ الفاظ استعمال کیے جانا خطرناک بات ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اس جعلسازی میں مریم نواز ، حسن نواز اور حسین نواز نے اپنے والد کے ساتھ مل کر دستاویزات کی جعلسازی کے ذریعے تناﺅ پیدا کیا اور سازش کی ۔ جس کے ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں۔عامر متین نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اپنا تبصرہ بھیجیں