لاہور:کچھ روز قبل لاہور ائیر پورٹ سے بیرون ملک 9کلو ہیروئن لے جانے والی حسینہ ٹریسا کو جب گرفتار کیا گیا تواس نے تفتیش کے دوران کچھ لوگوں کے نام اگل دیئے ہیں جن میں سے ایک گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ملزم شعیب کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون ٹریسا کے موبائیل ریکارڈ نے تفتیش کا رخ بدل دیا ہے،ملزمہ ٹریسا نے شعیب سے گھر کرائے پر لیا ہوا تھا اور دو دن تک ملزمہ اسی گھر میں قیام پزید رہی تاہم ٹریسا کو ہیروئن سے بھرا بیگ لاہور کے ایک شہری نے دیا تھا جس کی گرفتاری کیلئے کسٹمز حکام چھاپے مار رہے ہیں۔
دوسری جانب کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ ٹریسا کیلئے اس کے ملک چیک ری پبلک کے پاکستان میں تعینات سفارتی عملہ نے کسٹمز حکام سے رابطہ کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ ملزمہ کے حوالے سے جو کیس درج کیا گیا ہے اس کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں