لاہور:وفاقی درالحکومت میں نگراں وزیراعظم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین نے نگران وزیراعظم بننے کے لئے انکار کر دیا ہے جبکہ اب مزید کچھ ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جو زیر فہرست ہیں جن میں رضا ربانی ،وسیم سجاداور مشاہد حسین سید کے نام سامنے آئے ہیں ۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی وقت پر الیکشن نہیں لڑنا چاہتے اور دونوں جماعتوں کا منصوبہ ہے کہ طویل عرصے تک نگراں سیٹ اپ چلایا جائے تاکہ اس دوران عمران خان کی مقبولیت کا گراف نیچے لایا جا سکے ۔قومی اخبار کے مطابق حکومت پی ٹی وی کو بھی دھرنے میں فساد پھیلانے کے لئے استعمال کرتی رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں