کراچی: محکمہ موسمیات نے بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان ‘اوکھی’ کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے اوکھی کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان (آج) اتوار کو بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے اثرات کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں 3 اور 4 دسمبر کو بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے جبکہ 4 دسمبر کو اس کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اوکھی طوفان سے پاکستان کا کوئی بھی حصہ براہ راست متاثر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں