ایبٹ آباد : ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما کی گاڑی سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اشفاق نور نے بتایا کہ مسلم ن لیگ کے یو سی ناظم نواز کی گاڑی سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا۔ گاڑی سے ڈیڑھ کلو سے زائد بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹرز سمیت پستول ، کارتوس، کلاشنکوف بھی برآمد ہوئے جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او اشفاق نور کا کہنا تھا کہ گاڑی مسلم لیگ ن کا یو سی لنگڑیال کا ناظم انور کی ہے جبکہ گاڑی میں موجود دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں