لاہور: مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور مرکزی مجلس عاملہ کااعلان کردیا گیا، دونوں کمیٹیوں کے صدرسابق وزیراعظم نوازشریف کومقرر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان مسلم لیگ کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور مرکزی مجلس عاملہ کااعلان کردیا گیا۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 27رکنی ارکان میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چوہدری نثارعلی ،اسحاق ڈار، شہبازشریف، احسن اقبال ،سردارایازصادق، پرویز رشید ،مشاہد اللہ خان ، مریم نواز،حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب و دیگرارکان شامل ہیں۔
جبکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے 109ارکان کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ مرکزی مجلس عاملہ کے چیئرمین راجا ظفرالحق ، سیکرٹری جنرلاقبال ظفرجھگڑا اور احسن اقبال ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سیکرٹری خزانہ پرویز رشید اور نائب صدرسلیم ضیاء ہوں گے۔ترجمان ن لیگ کے مطابق پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور مرکزی مجلس عاملہ دونوں کیلئے صدرکے عہدے پرمیاں محمد نوازشریف کومنتخب کیا گیا ہے۔
صدرن لیگ نوازشریف نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کے ناموں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔ کمیٹیوں میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرسے بھی ارکان شامل ہیں۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف آئند عام انتخابات کے پیش نظرنہ صرف عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے،بلکہ پارٹی کومتحرک اور فعال بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات شروع کردیے ہیں۔دوسری جاب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی تمام سیاسی جماعتوں کواپنے پارٹی ارکان کی حتمی فہرست جمع کروانے کیلئے 4 دسمبرتک کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں