اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کے میزبان نے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کو کہا کہ مجھے ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز نے ایک دفعہ کیپٹن (ر) صفدر کو اس کے سامنے تھپڑ رسید کر دیا تھا، جس کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نہیں دیکھا، اس متعلق میں بات نہیں کروں گا، شیخ رشید نے کہا کہ کئی علما نے مجھے یہ بھی کہا کہ شیخ صاحب آپ نے کیپٹن (ر) کو کچھ نہیں کہنا کیونکہ وہ ہمارے ساتھ ہے اور ہو سکتا ہے وہ دھرنے میں بھی آجائے۔ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک مدرسے سے ہو کر آ رہا ہوں ان کےطالب علم شہید ہوئے ہیں ، ان مدرسوں کے لوگوں کے ساتھ کیپٹن (ر) صفدر کا رابطہ تھا، یہ لوگ میرے سپورٹر ہیں، میرے ان سپورٹرز نے مجھ سے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ نہیں الجھنا کیونکہ ممکن ہے وہ دھرنے میں آ جائیں، کیپٹن (ر) صفدر اس سارے ضلع میں اندر سے ڈبل کھیل رہا تھا، میزبان نے کہا کہ کیسز میں سارا کچھ کیا گیا تو سسر کا ہے یا کچھ ان کی بیگم کا ہے یہ بے چارہ داماد تو درمیان میں ایسے ہی پس گیا، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ پسا نہیں اس کے دستخط ہیں جو میں کہہ رہا تھا سپریم کورٹ میں کہ یہ جعلی ہے، یہ سارے مکرو فریب کی سیاست کھیل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں