اسلام آباد:اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کی مہلت ختم ہو گئی ،عدالت نے بذریعہ اشتہار 10روز میں پیش ہونے کی تنبیہ کی تھی ۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈارکو احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے دی جانے والی مہلت ختم ہو گئی ۔عدالت نے دس روز پہلے بذریعہ اشتہاراسحاق ڈار کو پیش ہونے کی تنبیہ کی تھی لیکن اسحاق ڈار دی گئی مہلت میں احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔عدالت نے اسحاق ڈار کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت اور اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے باہر چسپاں کیے تھے ۔احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے لیے کاروائی شروع کی تھی ۔مزید یہ کہ اسحاق ڈار کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کو بھی چیلنج کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں