لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ خان نے کہا ہے کہ صدرمسلم لیگ ن نوازشریف میرے سیاسی پیرہیں، میرے استعفے کافیصلہ بھی نوازشریف ہی کریں گے، تمام علماء کرام باعث عزت ہیں، میرا ایمان اللہ اور اس کے رسولﷺ پرہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے آج یہاں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرے سیاسی پیر قائد مسلم لیگ میاں محمد نوازشریف ہیں۔
میرے استعفے کا فیصلہ بھی نوازشریف ہی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ میرا ایمان اللہ اور اس کے رسول ﷺپرہے۔ تمام علماء کرام میرے لیے باعث عزت ہیں۔لیکن استعفے کا فیصلہ صرف پارٹی قیادت ہی کرسکتی ہے۔وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ جوبھی معاملہ ہوبیٹھ کرافہام وتفہیم سے حل ہوناچاہیے۔خواجہ سعد رفیق نے رات کودھرنا مظاہرین سے مذاکرات کی نمائندگی کی۔
ملاقات میں معاملے کوخوش اسلوبی سے آگے بڑھایا گیا۔ واضح رہے لاہورمیں ختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کیخلاف دھرنا دینے والی مذہبی جماعت نے وزیرقانون پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے قادیانیوں کے حق میں بیان دیاجس پروزیرقانون پنجاب بھی استعفیٰ دیں ۔سیال شریف کے سجادہ نشین خواجہ حمیدالدین نے بھی رانا ثناء اللہ کے استعفے کامطالبہ کررکھاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں