جھنگ : ملک بھرمیں مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے دھرنے جاری ہیں ۔ اسلام آباد میں دھرنا بیسویں روز میں داخل ہونے کے بعد آج صبح پولیس اور ایف سی نے دھرنا مظاہرین ے خلاف آپریشن کیا ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ہم نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا ہے ۔ دوسری جانب جھنگ میں حکومتی جماعت کے ہی ایک ایم این اے شیخ اکرم دھرنے میں پہنچ گئے۔ شیخ اکرم نے دھرنے میں شریک افراد سے ملاقات کی اور کہاکہ میں تحریک لبیک کے ساتھ ہوں۔ ناموس رسالتﷺ پر جان بھی قربان ہے۔ ہم وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے استعفیٰ لے کر انہیں گھر بھجوائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں