لاہور :وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے لیے رائے ونڈ پہنچے ۔ ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو فیض آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف پولیس آپریشن پر بریفنگ دی ۔ شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ آپریشن میںصرف آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ آپریشن کرنے والے کسی اہلکار کے پاس اسلحی موجود نہیں ہے ۔ جس پر نواز شریف نے ہدایات دیں کہ دھرنے کے خلاف آپریشن میں احتیاط برتی جائے اور کسی قسم کا جانی نقصان ہونے سے ہر صورت بچا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں