اسلام آباد: تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ احسن اقبال جھوٹ بول رہا ہے جب ہماری مذاکراتی ٹیم اس کے پاس جاتی ہے تو اگے سے کہہ دیتا ہے کہ یہ میرے پاس مدینہ منورہ کا کپڑا ہے ،اور میری ماں اس جگہ دفن ہے ،ہمارا سوال یہ نہیں ہے ہمیں بتائے کہ ختم نبوت کا ڈاکو کون ہے اگر تمارا کوئی بڑا لیڈر ہے وہ بھی ہمیں بتائے ۔
ہم صرف لاہور سے اسلام آباد صرف یہ پوچھنے نہیں آئے کہ تماری ماں کہاں دفن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان لیڈروں کی بدمعاشیوں کے لئے نہیں بنا ہے پاکستا ن اللہ اور رسول ﷺ کے نظام کے لئے بنا ہے اگر زاہد حامد نہیں ہٹ سکتا تو سارے اپنے عہدوں سے ہٹ جائیں ،واضح رہے کہ پولیس اہلکار وں کی جانب سے دھرنے والوں پر شیلنگ جاری ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں