اسلام آباد : فیض آباد میں آج صبح ہی پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن میںپولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔ جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراﺅ کیا گیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ فیض آباد پُل کے نیچے حالات کشیدہ اور بے قابو ہو گئے ۔
کشیدہ حالات اور مظاہرین کے بے قابو ہونے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ۔ شہید ہونے والا پولیس اہلکار سب انسپکٹر تھا ۔ دوسری جانب مظاہرین نے حفاظتی تاروں اور بیرئیرز کو بھی توڑ دیا ہے جبکہ میٹر وبس اسٹیشنز پر دھاوا بول کر میٹرو بس کی ہوا بھی نکال دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں