لاہور: حافظ سعید نے نظر بندی ختم ہوتے ہی نواز شریف کو غدار قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوی کے سربراہ حافظ سعید کو کئی ماہ کی نظر بندی کے بعد بالآخر رہا کر دیا گیا ہے۔ حافظ سعید نے رہائی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حافظ سعید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے سوال “مجھے کیوں نکالا” کا جواب میرے پاس ہے۔ نواز شریف نے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی سے دوستی کرکے پاکستان کیساتھ غداری کی، اس لیے اسے نکالا۔ واضح رہے کہ حافظ سعید کو رواں برس کے شروع میں جنوری کے ماہ میں نطر بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب ان کی نظر بندی ختم کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں