لاہور : پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی سے بیرون ممالک پنجاب کو فنڈز دینے سے کترانے لگے، ذرائع کے مطابق سیاست بیرونی فنڈنگ سے شروع ہونے والے منصوبوں پر اثر انداز ہونے لگی، بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں 115 ارب کے غیر ملکی فنڈنگ منصوبہ جات شامل تھے۔ منصوبوں پر صرف 8 ارب 58 کروڑ 30 لاکھ کے 30 منصوبے رکھے گئے ہیں، پنجاب ایجوکیشن ریفارم پروگرام، پنجاب ہیلتھ ریفارم پروگرام، سکل ڈویلپمنٹ پروگرام، محکمہ آبپاشی کا آئی پی پروگرام، محکمہ زراعت کا سمارٹ پروگرام سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں، فنڈز جاری نہ ہونے سے مختلف غیر ملکی منصوبے متاثر ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں