اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے یہ خبر آئی ہے کہ انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے کہا ہے کہ میں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ آپ یہ بل قومی اسمبلی میں پیش نہیں کریں،ہم اس پر ووٹنگ نہیں کرواتے کیونکہ اس کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہے،یہ بل کمیٹی کو بھیج دیتے ہیں ۔
مزید یہ کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ ایک ارب روپے ہر بندے کو دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بعد اب رانا افضل یا رانا تنویر یا کسی رانا کو یہ لوگ وزیر خزانہ بنا رہے ہیں ۔ اور یہ خبر ہمیں ایک وزیر نے دی ہے ۔ چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ اسحاق ڈار کے لونڈے ، چور اُچکے ، جن کو بغیر میرٹ پر پروموشنز دی گئی ہیں وہ لوگ اب انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ اسحاق ڈار پاک صاف ہیں اور ان پر کیچڑ اُچھالا جا رہا ہے ۔
ان کو نہیں معلوم کہ وہ ملک کو قرضوں میں دھکیل کر خفیہ طریقے سے ملک سے بھاگ گئے ہیں ، اگر شاہد خاقان عباسی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مکمل طور پر اسحاق ڈار کی پالیسی کے خلاف ہیں اور انہوں نے کچھ لوگوں کو بغیر میرٹ کے لگایا ہوا ہے جو لوگ ریکارڈ ٹیمپرنگ کرتے رہے ، تو ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں