اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء):نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی سلیم صافی نے کہا ملک میں اب چونکہ سپریم کورٹ نے یہ معاملہ اٹھایا ہوا ہے تو میری وزارت عظمیٰ سے ہی ایک التجا ہے ۔ ملک میں اب وزارت عظمیٰ حکومت کا کام بھی کر رہی ہے کیونکہ حکومت اپنا کام نہیں کررہی، وزارت عظمیٰ پارلیمنٹ کا کام بھی کر رہی ہے کیونکہ پارلیمںٹ نے بھی اپنی حالت یہ بنا لی ہے کہ سپریم کورٹ کو ہی ایکشن لینا پڑتا ہے۔
لیکن اب جب سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا ہے تو میری التجا ہو گی کہ کم از کم ہر شہر میں اس طرح کے جلسے جلوسوں کے لیے ایک جگہ مختص کر دی جائے تاکہ ایسے لوگ صرف وہاں جا کر اس طرح کے دھرنے دے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ بالخصوص اسلام آباد میں اس طرح کے جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی جائے۔ سلیم صافی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں