فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ میں پہلی بڑی بغاوت، تگڑے سیاستدان نے علم بغاوت بلند کر دیا، این اے 81سے منتخب ن لیگی ایم این اے نثار جٹ کا آئندہ الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ سے نہ لڑنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ میں پہلی بڑی بغاوت سامنے آگئی ہے اور تگڑے سیاستدان نے علم بغاوت بلند کر دیا ہے۔ این اے 81سے منتخب ن لیگی ایم این اےنثار جٹ کا آئندہ الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ سے نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نثار جٹ کا کہنا ہے کہ ان کیخلاف جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں رسوا کیا گیا جبکہ فنڈز اور اختیارات بھی نہیں دیے گئے۔ ان کے حمایت یافتہ بلدیاتی نمائندوں کو بھی کسی قسم کے اختیارات اور فنڈز فراہم نہیں کیے گئے جس کے بعد اپنا سیاسی مستقبل ن لیگ کے ساتھ غیر محفوظ سمجھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں