اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فریال تالپور پیپلزپارٹی کو ٹیک اوور کر چکی ہیں، بلاول بھٹو بھی پھوپھی کی سائیڈ پہ ہیں، آصف زرداری نے این آر او کیلئے میسج بھیجا ہے کہ میری بہن فریال تالپور کے خلاف مقدمات چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں لیکن مجھے اور میرے دوستوں کو باہر جانے دیں ، ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریالتالپور پیپلزپارٹی کو ٹیک اوور کر چکی ہیں جبکہ آصف زرداری بھی ان سے مشورہ کئے بغیر کچھ نہیں کر تے۔ ڈاکٹر عاصم کو عہدے سے ہٹائے جانے کے پیچھے بھی فریال تالپور ہیں۔ بلاول بھٹو اپنی پھوپھی کی سائیڈ پہ ہیں۔ بدلتی ہوئی صورتحال میں آصف زرداری نے این آر او کیلئے میسج بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری بہن فریال تالپور کے خلاف مقدمات چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں لیکن مجھے اور میرے دوستوں کو باہر جانے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں