برطانوی میڈیا کا دعوی ہے کہ آف شور کمپنی کی ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق جہانگیر ترین ڈسکریشنری بینی فیشری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں سے متعلق برطانوی میڈیا کی جانب سے ایک نیا انکشاف کیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا دعوی ہے کہ آف شور کمپنی کی ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق جہانگیر ترین ڈسکریشنری بینی فیشری ہیں۔
جہانگیر ترین کو کسی کو بھی بینی فیشری کی حیثیت سے شامل کرنے کا اختیار تھا۔ اگر بچوں کو کمپنی کے بینی فیشری کی حیثیت سے شامل کیا گیا تو اس کا تحریری ریکارڈ ہونا چاہیے۔ صرف شیڈول 4 میں جہانگرین ترین کی اہلیہ اور بچوں کا بطوربینی فیشری ذکر ہے۔ جبکہ شیڈول 4 جہانگیر ترین کے انتقال کی صورت میں ہی نافذالعمل ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں