فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی بیٹی بند بھائی کی اہلیہ کو سرعام برہنہ کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا بھی نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں حوا کی ایک اور بیٹی کی عزت تار تار کر دی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی بیٹی بند بھائی کی اہلیہ کو سرعام برہنہ کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا بھی نشانہ بنا ڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں تعینات پولیس اے ایس آئی منظور احمد کی اہلیہ کو ایس ایچ او تھانہ سمن آباد نعیم عادل، اے ایس آئی اسلم، کانسٹبل عباس سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے پہلے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بعدازاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اے ایس آئی منظور احمد نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے انصاف دلوانے کی اپیل کی ہے۔ منظور احمد کی درخواست پر سیشن عدالت نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ سمن آباد سے جواب بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں