وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے عمران خان کے مطالبے کے برعکس مشترکہ مفادات کونسل میں مقررہ وقت پر عام انتخابات کے انعقاد کی حامی بھر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نواز شریف کی نااہلی کے بعد سے مسلسل قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
عمران خان کی رائے میں موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کھو چکی ہے لہذا قبل از وقت انتخابات کا انعقاد کروایا جائے۔ تاہم دوسری جانب تحریک انصاف کے ہی وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے عمران خان کے مطالبے کیخلاف فیصلہ لیا ہے۔ پرویز خٹک نے عمران خان کے مطالبے کے برعکس مشترکہ مفادات کونسل میں مقررہ وقت پر عام انتخابات کے انعقاد کی حامی بھر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں